• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 30963

    عنوان: بارات /رخصتی کی دعوت جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتی ہے ، میں جانا اور کھانا جائز ہے؟

    سوال: بارات /رخصتی کی دعوت جو لڑکی والوں کی طرف سے ہوتی ہے ، میں جانا اور کھانا جائز ہے؟(۲) شادی سے پہلے لڑکے والے لڑکی والوں کے گھر کچھ کپڑے اور دوسری چیزیں لے کر جاتے ہیں جسے ”بری“ کہتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 30963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 513=513-4/1432 (۱) اگر دعوت ریا، تفاخر، رسم کی پابندی اور دیگر منکرات سے پاک ہو تو شرکت جائز ہے۔ (۲) یہ رسم ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند