• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 47584

    عنوان: اذان واقامت سے پہلے درود پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: ﴿۱﴾ اذان اور اقامت سے پہلے درود شریف یا سلام پڑھنا کیسا ہے؟ اس کا کوئی شرعی حکم ہے ؟ ہمارے علاقے کی مسجدوں میں اذان اور اقامت سے پہلے درود و سلام پڑھتے ہیں۔ ﴿۲﴾ اگر یہ غلط ہے تو کیا ان کے پیچھے میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 47584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1373-1051/H=11/1434-U ﴿۱﴾ مروجہ صلاۃ وسلام اذان واقامت سے پہلے پڑھنا ، نہ قرآنِ کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہے اور نہ ہی اس کی اصل یا ترغیب حضرت سید الاولین والآخرین احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور جان نثار صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے ثبوت ملتا ہے، متبع سنت اکابرِ دین اولیائ اللہ سے بھی اس رسم مروجہ کا ثبوت نہیں ہے، پس یہ خلافِ سنت اور بدعات سیئہ کے قبیل سے ہے۔ ﴿۲﴾ بہتر یہ ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتیاط رکھیں، نماز ان کے پیچھے مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند