عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 39835
جواب نمبر: 39835
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1430-310/B=7/1433 رمضان المبارک میں پوری تراویح پڑھنا اور پورا ایک قرآن پڑھنا اور سننا بلاشبہ اللہ کی نعمت ہے، مگر اس موقعہ پر شریعت کے حدود سے تجاوز کرکے کوئی عمل کرنا یا خوشی منانا درست نہیں، ختم قرآن کے موقعہ پر دعا بہت قبول ہوتی ہے۔ لہذا اس موقعہ پر اپنے لیے اپنے اعزہ واقرباء کے لیے، دوست واحباب کے لیے پوری امت محمدیہ کے لیے تھوڑے اہتمام کے ساتھ اسی طرح قعدہ کی حالت میں بیٹھے بیٹھے اللہ کی طرف خوب دھیان کرکے دعا کرلینی چاہیے، اس موقعہ پر نعت خوانی کی ضرورت نہیں، مٹھائی اگر کوئی ایک آدمی محض اپنی خوشی سے قرآن کے ختم کی خوشی میں تقسیم کردے تو کوئی مضائقہ نہیں، مگر اس کا مستقل رواج نہ ڈالا جائے۔ اس میں پوسٹر لگانے اور اسے صحابہ کانفرس کا عنوان دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ یہ کانفرنس دوسرے موقعہ پر کرلیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند