• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 40345

    عنوان: 12 ربیع الأول

    سوال: ۱۲ ربیع الاول منانا چاہیے یا نہیں؟ اگر ہاں تو کوئی دلیل بتا دیں ۔ اگر نہیں تو بھی دلیل بتا دیجئے، اور کوئی کتاب کا نام بتا دیجئے جس میں میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کے دور کے بارے میں جو خلفا اراشدین کا دور تھا اس کے بارے میں پڑھ سکوں ۔

    جواب نمبر: 40345

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1244-916/D=9/1433 12 ربیع الاول آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم کی تاریخ وفات ہے اور مشہور قول کے مطابق یہی تاریخ ولادت بھی ہے، اور ولادت کی تاریخ میں اور بھی اقوال ہیں، چنانچہ راجح قول کے مطابق 9 ربیع الاول تاریخ ولادت ہے۔ آپ 12 ربیع الاول میں کیا منانا چاہتے ہیں؟ خوشی یا غمی اور کس طرح منانا چاہتے ہیں اس کی تفصیل لکھئے، جاں نثار صحابہٴ کرام اور تابعین تبع تابعین کی جماعتِ عاشقین نے کسی طرح بھی ”12 ربیع الاول “نہیں منایا نہ خوشی کے طرز پر نہ غمی کے طرز پر۔ (۲) سیرت خلفائے راشدین (موٴلفہ مولانا معین الدین صاحب علیہ الرحمة مطبوعہ دارالمصنّفین، اعظم گڑھ) کتابوں کا مطالعہ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند