• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 600771

    عنوان:

    مسجد سے مکروہ وقتوں کا اعلان کرنا

    سوال:

    حضرت مسجد کے مائک سے مکروہ وقتوں کا جیسے اشراق وغیرہ کا اعلان کرنا کیسا ہے ؟ جس سے گھروں کی مستورات کو بھی مکروہ وقتوں کا صحیح وقت پتہ چل سکے ۔

    جواب نمبر: 600771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 243-191/H=03/1442

     یہ اعلان ثابت نہیں نیز اس میں مفاسد و خرابیاں بھی ہیں آجکل تو گھڑی گھنٹوں اور کیلنڈر و جنتریوں کی کثرت ہے ہر نمازی کو خود ہی خیال رکھنا چاہئے سابقہ زمانوں میں یہ چیزیں نہ تھیں اس وقت بھی اس اعلان کی ضرورت نہیں سمجھی گئی اشراق کے علاوہ اور کون کون سی نمازوں کے اعلانات کو معلوم کرنا مقصود ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند