• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 152607

    عنوان: عصر کی نماز کے بعد گھر میں جھاڑو دینا

    سوال: کیافرماتے ہیں علماء اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہاں پر ایک امام نے یہ بات لاوڈ سپیکر پر کہہ دیا کہ عصر کے نماز کے بعد گھر میں جھاڑو دینا جائز نہیں۔

    جواب نمبر: 152607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1033-964/sd=10/1438

    یہ بالکل بے اصل بات ہے ، حکیم الامت حضرت تھانویرحمہ اللہ فرماتے ہیں :بعض عوام عصر کے بعد جھاڑو دینے کو برا سمجھتے ہیں، اس کی کوئی اصل نہیں ۔ ( اغلاط العوام ، ص: ۱۰۳ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند