عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 8742
انگوٹھی میں اکثر لوگ اپنے ستارے کے حساب سے پتھر رکھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے، گو کہ دل میں یہ یقین ہو جو کرنا ہے اللہ تعالی نے ہی کرنا ہے مگر اس پتھر کا پہننا صرف ایک علاج یعنی سبب کے طور پر ہو؟

جواب نمبر: 8742
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1093=1093/م
انگوٹھی میں ستاروں کے حساب سے پتھر رکھنا، جاہلیت اور توہمات میں سے ہے، ایسا کرنا صحیح نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند