• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 50939

    عنوان: حاجی امداد اللہ مہاجر کون تھے؟کیا آپ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے تھے ؟ آپ نے جشن میلاد النبی کو جائز کہا ہے؟مفتیان کرام، اس بارے میں کیا فرماتے ہیں۔

    سوال: حاجی امداد اللہ مہاجر کون تھے؟کیا آپ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مناتے تھے ؟ آپ نے جشن میلاد النبی کو جائز کہا ہے؟مفتیان کرام، اس بارے میں کیا فرماتے ہیں۔

    جواب نمبر: 50939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 554-554/M=5/1435-U ”حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ“ اکابر دیوبند کے پیر ومرشد اور بڑے پایہ کے بزرگ وولی تھے، ان سے قیام کرنا ثابت ہے لیکن انھوں نے میلاد النبی کا جشن منانے کو یا مروجہ طریقے پر عید میلاد النبی کرنے کو جائز نہیں فرمایا چنانچہ حضرت حاجی صاحب رحمة اللہ علیہ کا یہ ارشاد بھی منقول ہے کہ: نفس ذکر مندوب اور قیود بدعت ہیں، فتاوی رشیدیہ میں یہ مسئلہ متعدد مقامات پر مذکورہے ا ور حضرت مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ”اگر کسی ولی برگزیدہ کا کوئی قول یا عمل ایسا ثابت ہو جس کے لیے چاروں دلیلوں میں سے کوئی دلیل نہ ہو تو ان ولی کے ساتھ حسن ظن کی وجہ سے ان کے اس قول وعمل کے لیے محمل حسن تجویز کیا جائے یہ نہیں ہوگا کہ اس قول وعمل کو اصل قرار دے کر ادلہٴ شرعیہ کو نظرانداز کردیا جائے۔ (محمودیہ: ۵/ ۴۲۷) پس مروجہ عید میلاد النبی بدعت ہے، درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند