• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 33075

    عنوان: معراج کے دن کونسے اعمال کثرت سے کئے جائیں؟اس کی کیا حقیقت ہے؟اس دن کا مخصوص عمل کیا ہے؟

    سوال: معراج کے دن کونسے اعمال کثرت سے کئے جائیں؟اس کی کیا حقیقت ہے؟اس دن کا مخصوص عمل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 33075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1128=958-8/1432 معراج کے دن کوئی خاص عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ سے ثابت نہیں ہے۔ اس دن کا کوئی مخصوص عمل نہیں ہے۔ معراج کی حقیقت یہ ہے کہ اس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے بیت المقدس پھر ساتوں آسمان سے گذرتے ہوئے سدرة المنتہیٰ سے آگے تشریف لے گئے، اور اللہ سے ہمکلامی کا شرف حاصل کیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند