• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 65841

    عنوان: بچوں کے چلنے پر پورڑے بنانا

    سوال: ہمارے یہاں کچھ لوگ ہیں، جنکے یہاں پر جب کوء بچہ چلنے لگتا ہے تو وہ پوڑے بنا کر رشتے داروں میں تقسیم کرتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے ؟ کیا ان پوڑوں کو کھا سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 65841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 679-540/D=8/1437 یہ کوئی شرعی بات نہیں ہے بلکہ مروج رسم کے قبیل سے ہے۔ اس کی پابندی کرنا فضول اور لایعنی ہے، پس اسے ترک کرنا چاہئے۔ کھانا اس کا ناجائز نہیں ہے لیکن جہاں اس رسم کی پابندی ہوتی ہو وہاں دور رہنا اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند