• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 10282

    عنوان:

    میں مہاراشٹر کا رہنے والا ہوں ہمارے علاقہ میں محرم کے مہینہ میں سواری بٹھائی جاتی ہے اور تعزئے بٹھائے جاتے ہیں، گھوڑے بنائے جاتے ہیں اور پنچہ بٹھایا جاتا ہے۔ کیا اسلام میں ان باتوں کی اجازت ہے اگر نہیں ہے تو اس کا خلاصہ ذرا تفصیل سے بتادیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 144=114/ ھ

    سواری بٹھانا، تعزیہ بنانا گھوڑے سجانا، پنجہ بٹھانا اور ان سب امور کو گلی گلی گھمانا وغیرہ امور کی اجازت اسلام میں نہیں، اِن جیسے امورِ قبیحہ میں بہت سے امور ناجائز وحرام، خلافِ اسلام اور بدعاتِ قبیحہ کے قبیل سے ہیں، بہت سے کام ایسے ہیں کہ جن سے آلِ رسولِ اَطہار ودیگر صحابہٴ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی سخت توہین لازم آتی ہے، جس کا حرام ہونا ظاہر ہے، الغرض مذکورہ فی السوٴال تعزیہ داری کی رسم کے ناجائز وحرام ہونے پر اہل سنت والجماعت کے علاوہ شیعہ صاحبان کی کتابوں سے بھی یہی ثابت کیا گیا ہے، احسن الفتاویٰ جلد اول میں: منکراتِ محرم، نام سے مستقلاً ایک رسال لگا ہوا ہے، جو قابل مطالعہ ہے، اس میں دلائل حقہ اور کتب شیعہ وغیرہ سے ان رسوم کا حرام ہونا ثابت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند