• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 603679

    عنوان:

    كیا ذاتی كمائی سے خریدی ہوئی زمین میں بھائیوں كا بھی حصہ ہے؟

    سوال:

    جناب ہم دو بھائی ہیں، باپ اور ماں بھی ساتھ رہتے ہیں، ہم گھر میں شریک رہتے ہیں، کھانا پینا شریک ہے، اس کے علاوہ میں نے اپنی ذاتی کمائی سے تھوڑی زمین لی ہے جو زمین میں نے ذاتی کمائی سے خریدی ہے کیا اس میں میرا بھائی کا حصہ ہو گا یا نہیں؟ میر ے والد صاحب کہتے ہیں کہ اس زمین میں بھائی کو حصّہ دوگے جب کہ یہ زمین میرے ذاتی پیسوں کا ہے اس زمین کی قسط اب بھی میں دیتا ہوں زمین قسط پر لی تھی، میں شادی شدہ ہوں، اپنے بچو کے لیے 5 مرلے قسط پر لیا ہے۔

    جواب نمبر: 603679

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 594-525/M=08/1442

     جو زمین آپ نے ذاتی کمائی سے خریدی ہے اور والد صاحب کے حوالے نہیں کی ہے بلکہ اسے اپنی ملکیت میں برقرار رکھی ہے وہ تنہا آپ کی ملکیت ہے اس میں آپ کے بھائی کا حصہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند