• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 52217

    عنوان: ہمارے والد کا انتقال ہمارے داد کی حیات میں ہوا اور اس کے کچھ دنوں بعد دادا کابھی انتقال ہوگیا ، چچا کا کہنا ہے کہ آپ کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: ہمارے والد کا انتقال ہمارے داد کی حیات میں ہوا اور اس کے کچھ دنوں بعد دادا کابھی انتقال ہوگیا ، چچا کا کہنا ہے کہ آپ کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا ۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 52217

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 861-702/B=6/1435-U چچا کا کہنا صحیح ہے، آپ کے والد صاحب جب آپ کے دادا کی حیات میں انتقال فرماگئے تو پوتے کو چچا کے ہوتے ہوئے کچھ نہیں ملے گا۔ اخلاقاً چچا کچھ دیدیں تو دوسری بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند