• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 21834

    عنوان:

    جائداد کے تحت ?ہبہ?کرنا کیا ہے؟ کیا اولاد کی جانکاری یا بغیر جانکاری سے ہبا کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں؟

    سوال:

    جائداد کے تحت ?ہبہ?کرنا کیا ہے؟ کیا اولاد کی جانکاری یا بغیر جانکاری سے ہبا کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں؟

    جواب نمبر: 21834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 797=546-5/1431

    جائداد میں ہبہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جتنی جائداد ہبہ کرنی ہو اتنی جائداد جس کو ہبہ کرنا ہے دے کر مالک بنادیا جائے اور اپنا قبضہ اس سے ختم کرلیا جائے، صرف زبانی ہبہ کرنے سے ہبہ تام نہیں ہوگا۔ ہبہ کرنے کے لیے اولاد کی جانکاری ضروری نہیں، اولاد کی جانکاری وعلم کے بغیر بھی ہبہ کیا جاسکتا ہے۔ البتہ اولاد کو محروم کرنے کے لیے اپنی ساری جائداد ہبہ کردینا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند