• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602126

    عنوان:

    شوہر‏، دو لڑكے اور چار لڑكیوں كے درمیان تقسیم

    سوال:

    (۱) ایک محترمہ کا انتقال ہو گیا ،انہوں نے اپنے کچھ اپنے پرانے اور نئے کپڑے اورزیورات اور کچھ نقد رقم چھوڑی ہے ان کے وارثوں میں شوہر دو لڑکے اور چار بیٹیاں ہیں، ان کے درمیان تقسیم کیسے ہوگی؟

    (۲) کیا کپڑوں کو بیٹیاں پہن سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 602126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:420-335/L=6/1442

     (۱) مذکورہ بالا صورت میں اگر مرحومہ کی وفات کے وقت ان کے والدین ،دادا،دادی نانی وغیرہ میں سے کوئی حیات نہ رہاہو تو مرحومہ کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوقِ مقدمہ علی المیراث 32حصوں میں منقسم ہوکر 8حصے شوہر کو6-6حصے حصے دونوں لڑکوں میں سے ہر ایک کو اور تین تین حصے چاروں لڑکیوں میں سے ہر ایک کو ملیں گے ۔

    (۲) جی ہاں! ان کپڑوں کو بیٹیاں پہن سکتی ہیں ۔

    شوہر =8

    لڑکا=6

    لڑکا=6

    لڑکی=3

    لڑکی=3

    لڑکی=3

    لڑکی=3


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند