• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 38889

    عنوان: جائداد کی تقسیم

    سوال: ایک شخص کے ۶ بیٹے تھے جن میں سے ۲ بیٹے اسکے کاروبار میں ساتھ تھے ، ۱ بیٹا الگ کام کرتا ہے اور ۳ بیٹے بیروزگار ہیں۔ ۱ بیوی اور ۴ بیٹی بھی ہیں۔ اس شخص کا انتقال ہو جاتا ہے ۔ میرا سوال ہے کہ کیا کاروبار انہی دونوں بیٹوں کا رہیگا یا اس میں باقی بیٹے بھی شریک ہونگے ؟

    جواب نمبر: 38889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 993/818-B=6/1433 والد صاحب کے انتقال کے بعد وہ کاروبار از روئے شرع ترکہ اور میراث بن جائے گا، اور اس کاروبار میں سارے بھائی بہن اور ان کی ماں سب ہی اپنے اپنے حصے کی شرعی حق دار ہوں گی۔ از روئے شرع والد مرحوم کا کل ترکہ 128 سہام میں تقسیم ہوگا جن میں سے ان کی بیوہ کو آٹھواں حصہ یعنی 6 سہام، ہرایک لڑکے کو 14-14 سہام اور ہرایک لڑکی کو 7-7 سہام ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند