• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 42837

    عنوان: وراثت

    سوال: زید کی ۷ بیگہہ داد الہی اور ۷ بیگہہ ذاتی کھیتی کی زمین ہے، زید کی موت دو سال پہلے ہو چکی ہے. اسکی درج با لا زمین اسکے ۲ بیٹوں اور وایک بیٹی میں اب کیسے تقسیم کریں؟ کیا بیٹی کا بھی کھیتی کی زمین میں کوئی حصّہ بیٹھتا ہے؟

    جواب نمبر: 42837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1736-1736/M=1/1434 کھیتی کی زمین میں بھی بیٹی کا حصہ ہے صورت مسئولہ میں زید مرحوم کی پوری متروکہ جائداد پانچ حصوں میں منقسم ہوگی جن میں سے ایک حصہ بیٹی کا اور دو دو حصے دونوں بیٹے کے ہوں گے۔ جواب درست ہے، البتہ اگر زید کی وفات کے وقت اس کے والدین یا بیوی میں سے کوئی حیات رہا ہو تو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند