• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 39065

    عنوان: میت کی استعمال کی چیزیں

    سوال: میرے دادا کے انتقال کے بعد ان کی استعمال کی چیزیں میرے پاس ہیں جو دھلی بھی نہی ہیں کیا ان کو استعمال کرنا چاہئِییا اپنے پاس اسی طرھ رکھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 39065

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1106-929/B=6/1433 دادا جان کی استعمال کی چیزیں بھی ترکہ میں ان کے جائز ورثہ میں تقسیم ہوں گے جن کے حصہ میں آئیں وہی اس کا مالک ہوگا۔ اور وہی استعمال کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند