• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 36443

    عنوان: ایک شخص کا انتقال ہوا ، پسماند گان میں بیوی ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ، والدین کا انتقال ہوگیاہے ۔ بھائی اور بہنیں وارث ہیں یا نہیں؟

    سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا ، پسماند گان میں بیوی ، دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ، والدین کا انتقال ہوگیاہے ۔ بھائی اور بہنیں وارث ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 234=234-2/1433 صورت مسئولہ میں مرحوم کے بھائی بہن وارث نہیں ہوں گے، مرحوم کا پورا ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد 40 سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے 5 سہام بیوی کو اور 7 سہام بیٹی کو اور 14,14 سہام دونوں بیٹوں میں سے ہرایک کو مل جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند