• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 10379

    عنوان:

    جناب مولانا صاحب میں اپنے ماں باپ کو حج پر بھیجنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس میرے دادا کی زمین تھی اس کو بیچ کر جو پیسہ آیا ہے اس پیسے سے میں اپنی ماں اور باپ کو حج پر بھیج سکتا ہوں، مجھے صحیح راہ بتائیں؟

    سوال:

    جناب مولانا صاحب میں اپنے ماں باپ کو حج پر بھیجنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس میرے دادا کی زمین تھی اس کو بیچ کر جو پیسہ آیا ہے اس پیسے سے میں اپنی ماں اور باپ کو حج پر بھیج سکتا ہوں، مجھے صحیح راہ بتائیں؟

    جواب نمبر: 10379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 141=134/ ب

    آپ کی دادا کی زمین کے حق دار تو آپ کے والد ہوئے، اگر دادا کے اور وارث نہیں، صرف آپ کے والد ہی وارث ہوتے ہیں تو والد صاحب سے دریافت فرمالیں، اگر وہ حج کرنا اس رقم سے چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں، آپ کی والدہ کو بھی لے جاسکتے ہیں، اور اگر دادا کی زمین میں آپ کے والد کے بھائی بہن بھی وارث ہوتے ہیں تو دادا کی زمین فروخت کرنے کے بعد تمام ورثہ اس میں حق دار ہوں گے۔ والد صاحب کے حصہ میں اگر اتنی رقم آئی کہ وہ حج کو جاسکتے ہیں تو انھیں حج کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند