• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 25865

    عنوان: زید کا انتقال ہوا اور اس کی جائداد ہے، اس کی دولڑکیاں ، ایک لڑکا اور ان کی ماں باحیات ہیں۔ براہ کرم، تقسیم وراثت سے آگاہ فرمائیں۔ 

    سوال: زید کا انتقال ہوا اور اس کی جائداد ہے، اس کی دولڑکیاں ، ایک لڑکا اور ان کی ماں باحیات ہیں۔ براہ کرم، تقسیم وراثت سے آگاہ فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 25865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1557=1009-10/1431

    صورت مسئولہ میں اگر زید کی بیوی اور اس کے والد بوقت انتقالِ زید حیات نہیں تھے تو زید مرحوم کا تمام ترکہ ۲۴/ حصوں میں منقسم ہوکر ۴/ حصے زید کی والدہ کو، ۱۰/ حصے لڑکے کو اور ۵،۵ حصے دونوں لڑکیوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔
    مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہےِ:
    مسئلہ: ۶، تص:۲۴
    والدہ لڑکا لڑکی لڑکی
    1 5
    4 10 5 5


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند