• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 51299

    عنوان: شوہر کے مرنے کے بعد اس کی بیوی اس کی ملکیت کی مالک نہیں ہوتی ہے اگر نہیں تو پھر کون؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر کسی عورت کا شوہر مر جائے اور اس کی کوئی اصلی اولاد بھی نہ ہو سوائے اس کی گود لی ہوئی بیٹی کے تو اس کی جائداد کا حقدار کون ہوگا شوہر کے مرنے کے بعد؟ یا شوہر کے مرنے کے بعد اس کی بیوی اس کی ملکیت کی مالک نہیں ہوتی ہے اگر نہیں تو پھر کون؟

    جواب نمبر: 51299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 461-461/M=4/1435-U شوہر کے انتقال کے بعد اُن کی متروکہ ملکیت میں بیوی ایک چوتھائی حصے کی حقدار ہوتی ہے جب کہ مرحوم شوہر کی کوئی اولاد نہ ہو۔ گود لی ہوئی بیٹی کا مرحوم شوہر سے رشتہ کیا ہے؟ اور مرحوم کے شرعی ورثہ میں بیوی کے علاوہ اور کون لوگ ہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند