• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 21733

    عنوان:

    ایک صاحب کے چند بیٹے ہیں جن میں سے سوائے ایک بیٹے کے سب بے روزگار ہیں، ایک بیٹا ان میں سے روزگار پر ہے جس سے وہ اپنی کمائی سے جائداد بنایا ہے۔ اب باپ جبراً اپنے جائداد والے بیٹے سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اس کی ساری جائداد اپنے سب بیٹوں میں تقسیم کردیں تاکہ وہ بھی کشادہ حال ہوجائیں، اور یہ از روئے شرع ناجائز ہے۔ از رائے کرم شریعت کی روشنی میں حقیقت جواب واضح فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 742=528-5/1431

    باپ کا جبراً اپنے جائدادوالے بیٹے سے یہ تقاضا کرنا کہ وہ اپنی کمائی سے بنائی ہوئی جائداد اپنے تمام بھائیوں میں تقسیم کرے تاکہ وہ بھی کشادہ حال ہوجائیں جائز نہیں، بیٹا اگر اپنی مرضی اور طیب نفس سے ایسا کرے تو یہ اس کا احسان ہوگا، اس پر جبر نہیں کیا جاسکتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند