• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602596

    عنوان:

    کیا گود لی ہوئی اولاد کو وراث بنایا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    اگر کسی صاحب کی اولاد نہیں ہورہی ہے اور وہ اپنے کسی رشتہ دار سے اس کی اولاد گود لیتے ہیں تو ایسی صورت میں شرعی اور ہندوستانی قوانین کے اصول کیا ہیں؟ کیا گود لی ہوئی اولاد کو وراث بنایا جاسکتا ہے ؟ اور اگر بعد کو اس بچے کے حقیقی والدین بچے پر دعویٰ کردیں تو ایسی صورت حال سے بچنے کے لئے کیا تدبیر ہوسکتی ہے ؟

    برائے کرم مطلع فرمائیں. جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 446-376/M=06/1442

     اس بارے میں ہندوستانی قانون کیا ہے؟ اس کے لئے کسی قانون داں (وکیل) سے معلومات کریں۔ شرعی قانون اس بابت یہ ہے کہ گود لینے والے شخص اور گود لیے گئے بچے کے درمیان صلبی باپ بیٹے کے احکام جاری نہیں ہوں گے، لہٰذا گود لینے کی وجہ سے آپس میں وراثت جاری نہیں ہوگی، ہاں قرابت کی نوعیت کے لحاظ سے وارث ہونے کا امکان ہے اس کے متعلق موت کے وقت شرعی ورثہ کی تفصیل معلوم ہونے پر کچھ کہا جاسکتا ہے، جس بچے کو گود لیا گیا ہے اس پر اس کے حقیقی والدین اپنا بچہ ہونے کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کس طرح کی صورت حال سے بچنے کے لئے کیا تدبیر اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ اس کو واضح کرکے سوال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند