معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 605542
كیا پوتا دادا كی وراثت پائے گا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ:حافظ یونس کی وفات ہوئی ،چنانچہ انہوں نے دولڑکے مجاہد اور ذاکر کو چھوڑا ،اور چارایسے پوتے ساجد ماجد راشد عارف چھوڑے ،جن کے والد حافظ زاہد حسین کی وفات حافظ یونس سے قبل ہوچکی ہے تو کیا ان مذکورہ چاروں پو تو ں کودونوں بیٹوں سمیت وراثت میں سے حصہ ملے گا یا محجوب ہوگا قرآن وآحادیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔
جواب نمبر: 605542
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:967-620/sd=12/1442
صورت مسئولہ میں پوتوں کو دادا کی وراثت میں حصہ نہیں ملے گا؛ البتہ اگر ورثاء اپنی خوشی سے پوتوں کو بھی کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند