• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 18768

    عنوان:

    ہندوستا ن کتنے صحابہ کرام آئے ان کے ناموں کے ساتھ بتادیں؟

    سوال:

    ہندوستا ن کتنے صحابہ کرام آئے ان کے ناموں کے ساتھ بتادیں؟

    جواب نمبر: 18768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 71=71-1/1431

     

    کچھ صحابہٴ کرام کے بارے میں تاریخ کے اندر ہندوستان تشریف لانے کا ذکر ملتا ہے۔ مگر ان کے نام اور تعداد کا پتہ نہیں۔ قاضی اطہر مبارک پوری جو بہت بڑے موٴرخ گذرے ہیں۔ انھوں نے [رجال السند والہند] کے نام سے عربی میں کتاب لکھی ہے، اس میں اس کا تذکرہ موجود ہے۔ آپ اس کا مطالعہ فرمائیں۔ اس میں مستقل ایک باب ہے: باب فیمن ورد من الصحابة والتابعین في الہند، اس کو دیکھیں۔ ہمارے یہاں یہ کتاب موجود نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند