• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 167920

    عنوان: امام ابو حنیفہ کوکبار تابعی میں شمار کیا جاتا ہے یا صغار تابعی میں؟

    سوال: امام ابو حنیفہ کوکبار تابعی میں شمار کیا جاتا ہے یا صغار تابعی میں؟

    جواب نمبر: 167920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 404-354/D=05/1440

    صاحب سیر اعلام النبلاء نے تابعین کے چند طبقات شمار کئے ہیں جن میں صرف پہلے طبقے کو کبارِ تابعین کا عنوان دیا ہے اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو پانچویں طبقے میں شمار کیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ صغار تابعین میں سے ہیں۔ (۶/۳۹۰، ط: موٴسسة الرسالہ بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند