• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 610322

    عنوان:

    حضرت دانیال علیہ السلام کے کچھ فضائل

    سوال:

    سوال : حضرت دانیال علیہ السلام کے کچھ فضائل بیان کریں۔

    جواب نمبر: 610322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 857-647/D=08/1443

     حضرت دانیال علیہ السلام بنی اسرائیل كے ایك نبی تھے‏، آپ كا دور بخت نصر كا دور ہے‏، جس نے بیت المقدس كو تباہ و برباد كیا‏، اور بنی اسرائیل كی ایك بڑی تعداد كو قتل كیا‏، حضرت دانیال علیہ السلام نے اپنی قوم كو نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كی آمد كی بشارت سنائی‏، دورِ فاروقی میں جب صحابہٴ كرام نے ایران كے شہر تُستر كو فتح كیا تو وہاں ایك تابوت میں آپ علیہ السلام كے جسم اطہر كو پایا‏، جس كے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان كو كسی گمنان جگہ پر دفن كرنے كا حكم دیا۔ (تفصیل كے لیے دیكھیں: البدایہ والنہایہ: 5/271-281)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند