• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 163090

    عنوان: سكندر اور ذوالكفل نبی تھے یا ولی؟

    سوال: جناب مفتی صاحب، بہت سے لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ سکندر اعظم بھی ایک نبی تھے اور غالبا" وہ ذوالکفل علیہ السلام رہے ہوں گے ؟ کیا یہ بات تاریخ اسلام سے ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 163090

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1093-1042/SN=1/1440

    ذوالکفل الگ شخصیت ہے، یہ حضرت یسع علیہ السلام کے خلیفہ اور ایک نیک صالح مرد تھے، بعض مفسرین نے آپ کو نبی بھی قرار دیا ہے۔ (دیکھیں: تفسیر معارف القرآن: ۶/۲۱۸، ط: کراچی) اور سکندر الگ شخصیت ہے، سکندر کے لقب سے متعدد لوگ گزرے ہیں، ان میں مشرک اور آتش پرست بھی رہے ہیں اور اللہ تعالی کے نیک بندے بھی، سورہٴ کہف میں ”ذوالقرنین“ کا واقعہ آیا ہے ذوالقرنین بھی سکندر کے نام سے معروف تھے، ان کے بارے میں اختلاف ہے کہ یہ نبی تھے یا محض ولی اورنیک صالح مرد، جمہور کے نزدیک وہ نبی نہیں تھے؛ بلکہ نیک صالح مسلمان تھے۔ (معارف القرآن : ۵/۶۳۱) مزید تفصیلات کے لئے معارف القرآن اور قصص القرآن وغیرہ دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند