• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 601807

    عنوان:

    كیا دارالعلوم دیوبند كی بنیاد كا نشان حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے لگایا تھا؟

    سوال:

    جناب میں نے یہ سنا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کی بنیاد حضور علیہ الصلوة والسلام نے رکھی. کیا یہ بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 601807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:344-257/N=5/1442

     مولانا انوار الحسن ہاشمی مبلغ دار العلوم دیوبند نے ”مبشرات دار العلوم دیوبند“ میں حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحب کے مبشرات میں لکھا ہے:

    ”سنہ: 1292ھ میں جب کہ دار العلوم دیوبند کے سنگ بنیاد کے تنصیب کی تیاری ہورہی تھی اور احاطہ کے نشانات ڈالے جاچکے تھے، مولانا رفیع الدین صاحب نے خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ حضور اس مقام پر تشریف فرما ہیں اور ارشاد فرمارہے ہیں کہ یہ احاطہ بہت مختصر ہے۔ یہ فرمانے کے بعد آپ نے عصائے مبارک سے زمین پر بنیاد کے لیے نشان لگایا کہ دیوار یہاں آنی چاہیے اور اس نشان پر عمارت بنائی جائے۔ صبح اٹھ کر جب دیکھا گیا کہ تو زمین پر نشان موجود تھا، اسی نشان پر بنیاد کھدواکر تعمیر کا کام شروع کردیا گیا، خاص اس نشان پر جو عمارت بنی ہے وہ احاطہ مولسری میں جانب شمال وسطی درسگاہ ہے۔(ص: ۴۴، ۴۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند