متفرقات >> تاریخ و سوانح
سوال نمبر: 164217
جواب نمبر: 16421701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1219-957/SN=12/1439
(سلطان فاتح محمود نہیں؛ بلکہ) سلطان محمد فاتح (دولت عثمانیہ کا ساتواں خلیفہ) نے قسطنطنیہ کو فتح کیا تھا اور انہی کو مورخین نے اس حدیث کا مصداق قرار دیا جس میں قسطنطنیہ کو فتح کرنے والے لشکر اور اس کے ”امیر“ کی مدح کی گئی۔ دیکھیں: جہان دیدہ ، ص: ۴۱۹تا ۳۲۳، ط: مکتبہ معارف القرآن ، کراچی) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے ایک معزز عالم نے اپنی تقریر میں درج ذیل چیزیں بیان کیں: (۱) حضرت خضر علیہ السلام ابھی زندہ ہیں اور وہ دجال کے ذریعہ شہید ہوں گے۔ (۲) حضرت خضر علیہ السلام عالمی اور دنیاوی علم (کائناتی علم) کی ایک انفرادی صلاحیت کے ساتھ نبی بناکر بھیجے گئے تھے۔ (۳) حضرت موسی علیہ السلام حضرت خضر علیہ السلام کے پاس وہ خاص علم سیکھنے کے لیے بھیجے گئے تھے نہ کہ شریعت کا علم حاصل کرنے کے لیے۔ (۴) حضرت موسی علیہ السلام کا احترام حضرت خضر علیہ السلام سے بہت زیادہ بڑھا ہوا ہے۔ کیا یہ سب باتیں درست ہیں جو کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنی تقریر میں بیان فرمائی ہیں؟
4967 مناظرمیرے ایک دوست مجھے بتارہے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک صاحب زادی کا نکاح حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سے ہوا تھا۔ آیا یہ بات درست ہے یا نہیں اگر ہے تو حدیث کی کس کتاب میں اس کو قلم بند کیا گیا ہے؟
3171 مناظرانبیاء کرام علیہ السلام کی تعداد كتنی ہے اور ان كے نام كیا ہیں؟
9845 مناظرآپ بیتی کتاب میں یہ واقعہ ہے کہ نانوتہ میں ذرا بخار کی کثرت ہوئی تو جو شخص مولانا یعقوب صاحب رحمة اللہ علیہ کی قبر سے مٹی لے جاکر باندھ لیتا اس کو آرام ہوجاتا۔ اس بارے میں بتائیں کہ مولانا یعقوب صاحب رحمة اللہ علیہ کون تھے اور ان کے بارے میں تفصیل سے بتائیں تاکہ ان کی عظمت کا پتہ مزید چلے۔
2748 مناظربرطانوی دور کے ایک انگریز جنرل ہیمپرجو انگریز جاسوس بن کر عرب ملکوں میں شورش پھیلاتا تھااس کی سوانح حیات ملتی ہے:Confession of a British Spy (ایک برطانوی جاسوس کے اعترافات) اس میں اس نے ابن عبدالوہاب نجدی کا تفصیل سے ذکر کیا ہے اور اس کو اکسانے اور ترکیوں کے خلاف بغاوت اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے لیے کیسے استعمال کیااس بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ یہاں تک کہ خلفائے راشدین، صحابہ اور حتی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ابن عبدالوہاب خود کو بہتر سمجھتا تھا، دین کا کھلم کھلامن چاہا مطلب نکالتا اور شیعہ عورتوں سے زنا کرتا تھا۔ اور سیدنا عمر فاروق کے فتوے کا انکار کرتا۔ خود ابن عبدالوہاب کے قبیلے والوں نے نکال باہر کیا تھا حتی کہ اس کے بھائی سلیمان ابن عبدالوہاب نے ابن عبدالوہاب کے رد میں کتاب لکھی۔ ابن عبدالوہاب کو سلطان وقت نے مرتد کی سزا کے طور پر جلوا کے مروایاتھا۔ ابن عبدالوہاب نے کہا کہ نبی پاک علیہ السلام کا روضہ مبارک سب سے بڑا صنم یعنی بت ہے۔ ابن عبدالوہاب نے لکھا میری لاٹھی محمد سے بہتر ہے۔ ہر دور کے علماء نے ابن عبدالوہاب کی سختی سے تردید کی۔ مولانا حسین احمد مدنی صاحب نے شہاب ثاقب میں ابن عبدالوہاب کو سخت گستاخ، کافر اور کیا کیا گالیاں لکھیں، پھر بعد میں دیوبند ی اس سے مکر گئے کہ اب حرمین سعودیوں کے قبضے میںآ گیا تھا۔ پہلے اہل سنت والجماعت کی حکومت تھی تو ان کو بیوقوف بنا نے کے لیے یہ کتاب لکھ کر ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی کیوں کہ ہر دور کے اہل سنت عبدالوہاب کو اپنا دشمن سمجھتے رہے ہیں۔
3867 مناظر