• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 162121

    عنوان: پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ وفات عیسوی کیلنڈر كے مطابق كیا ہے؟

    سوال: حضرت جی، پیارے نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ وفات عیسوی کیلنڈر کے مطابق بتائیں اور کتا ب کا نام بھی جس میں تاریخ درج ہو۔

    جواب نمبر: 162121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1489-1284/sd=1/1440

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی تاریخ عیسوی کیلنڈر کے حساب سے کسی کتاب میں نہیں مل سکی؛ البتہ بعض لوگوں نے مضمون کی شکل میں تحقیق کی ہے کہ آپ کی وفات ۱۱/ جون ۶۳۲ء بروز پیر کو ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند