• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 6675

    عنوان:

    عبدالوہاب نجدی کون تھا؟ اس کے بارے میں علمائے دیوبند کیا کہتے ہیں؟ کیا اس نے گستاخیاں کی ہیں؟ اور کیا مولوی اسماعیل دہلوی اس کا پیروکار تھا؟ کیوں کہ ابن ماجہ میں فتنہ نجد کے بارے میں آیا ہے۔ کیا وہ یہی فتنہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کے بجائے شام کے لیے دعا کی؟ آپ کیا کہتے ہیں اور تفسیر قرآن آسان زبان اردو میں کس کی ہے جو مختصر بھی ہو اور جامع بھی او رپاکستان میں دستیاب بھی ہو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 880=818/ ل

    محمد عبدالوہاب نجدی حنبلی المسلک اہل سنت والجماعت میں سے تھے، بعض نظریات و مسائل میں ہمارے اکابر شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ، علمائے دیوبند رحمہم اللہ کی جماعت کے نقطہٴ نظر میں کچھ فرق و اختلاف ہے۔ ہمارے بعض اکابر نے شیخ موصوف کے بارے میں جو سخت رائے ظاہر فرمائی وہ ان غلط اطلاعات اور پروپیگنڈے کی وجہ سے ظاہر فرمائی جو ان تک پہنچی، صحیح اطلاع ملنے پر انھوں نے اپنی سابقہ رائے سے رجوع فرمالیا، ان کو فتنہ نجد سے تعبیر کرنا غلط ہے، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ”شیخ عبدالوہاب نجدی کے خلاف پروپیگنڈہ ہندوستان کے علمائے حق پر اس کے اثرات“ موٴلف حضرت مولانا منظور نعمانی صاحب قدس سرہ العزیز۔

    (۲) تفسیر معارف القرآن، موٴلف حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب، آسان اردو زبان میں ہے، آپ اس کا مطالعہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند