• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 606673

    عنوان: اللہ نے سب سے پہلے کس جن کو پیدا فرمایا ؟

    سوال:

    اللہ نے سب سے پہلے کس جن کو پیدا فرمایا ؟اس جن کا نام کیا ہے ؟اللہ نے پہلے جن کو پیدا کیا یا حضرت آدم علیہ السلام کو ؟

    جواب نمبر: 606673

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:272-215/L=3/1443

    حضرت عبد اللہ بن عباس (رض) کی تفسیر کے مطابق اللہ تعالی نے جنوں میں سب سے پہلے جان”ابو الجن“ کو پیداکیا جس طرح انسانوں میں ابو البشر حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا ، نیز جان کی تخلیق حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے ہوئی ہے ۔

    (وَالْجَانَّ خَلَقْنَاہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَارِ السَّمُومِ ) (الحجر: 27) وَالْجَانَّ أرید بہ الجنس کما فی الإنسان لان تشعب الجنس إذا کان من شخص واحد خلق من مادة واحدة کان الجنس باسرہ مخلوقا منہا- وقال ابن عباس الجانّ ابو الجن کما ان آدم ابو البشر- وقال قتادة ہو إبلیس ویقال الجان ابو الجن وإبلیس ابو الشیاطین.[التفسیر المظہری 5/ 299) وَالْجَانَّ ہو أبو الجن کما روی عن ابن عباس .[تفسیر الألوسی = روح المعانی 7/ 279)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند