• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 603129

    عنوان:

    حضور صلی اللہ علیہ وسلم كے كتنے چچا تھے اور ان كے نام كیا ہیں؟

    سوال:

    حضرت سوال یہ ہے حضور کے چچا کے کیا نام ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 603129

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:551-369/sd=7/1442

     جناب عبد المطلب کے دس بیٹے تھے :حارث، زبیر، حجل، ضرار، مقوم، ابو لہب، عباس، حمزہ، ابو طالب، عبد اللہ، جن میں سے عبد اللہ آپ ﷺ کے والد ماجد ہیں، باقی نو آپ ﷺ کے چچا ہیں۔ ( سیرت خاتم الانبیاء،موٴلفہ: حضرت مفتی محمد شفیع صاحب ، ص: ۳۲، دار الکتاب، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند