• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 13165

    عنوان:

     کیا حضرت خصر علیہ السلام ابھی بھی زندہ ہیں ؟ اور وہ کب تک رہیں گے اور کب ظاہر ہوں گے کسی حدیث کے حوالہ سے بتائیں؟

    سوال:

     کیا حضرت خصر علیہ السلام ابھی بھی زندہ ہیں ؟ اور وہ کب تک رہیں گے اور کب ظاہر ہوں گے کسی حدیث کے حوالہ سے بتائیں؟

    جواب نمبر: 13165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 863=863/م

     

    اس بارے میں اختلاف ہے، جمہور کی رائے یہ ہے کہ وہ قیامت تک زندہ رہیں گے، جب کہ ایک جماعت ان کی حیات کا انکار کرتی ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اخیر زمانے میں وفات پائیں گے یہاں تک کہ قرآن اٹھالیا جائے گا، عمدة القاری میں ہے: فالجمہور علی أنہ باق إلی یوم القیامة․․․ وقال ابن الصلاح: ہو حي عند اجماہیر العلماء والصالحین والعامة معہم في ذلک، وإنما شذ بإنکارہ بعض المحدثین ونقلہ النووي عن الأکثرین وقیل إنہ لا یموت إلا في آخر الزمان حتی یرتفع القرآن (عمدة القاري: ۲/۶۰) بہرحال حقیقت جو بھی ہو اس بحث پر کوئی عقیدہ یا عمل موقوف نہیں، اس لیے اس میں الجھنا غیرضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند