• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 10376

    عنوان:

    سب صحابہ جنتی ہیں اور اچھے ہیں تو پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ میں جنگ کیوں ہوئی؟ کیا ان کو اس سے بچنا نہیں چاہیے تھا؟

    سوال:

    سب صحابہ جنتی ہیں اور اچھے ہیں تو پھر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ میں جنگ کیوں ہوئی؟ کیا ان کو اس سے بچنا نہیں چاہیے تھا؟

    جواب نمبر: 10376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 92=90/ ل

     

    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اورحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے درمیان جو جنگ ہوئی تھی وہ اجتہادی خطأ کی بنا پر ہوئی اور حدیث میں ہے کہ اگر مجتہد سے خطأ ہوجائے تو بھی اسے ایک اجر ملتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند