• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 62638

    عنوان: میں غیر مسلموں کے مقدس مقامات(جیسے چرچ، مندر وغیرہ) اور فلم، تھیٹر کی ڈیژائننگ کا کام کرتاہوں۔ کیا ایسی عمارتوں کی ڈیژائننگ کرنا شریعت میں جائز ہے؟

    سوال: میں انجینئر ہوں، میں غیر مسلموں کے مقدس مقامات(جیسے چرچ، مندر وغیرہ) اور فلم، تھیٹر کی ڈیژائننگ کا کام کرتاہوں۔ کیا ایسی عمارتوں کی ڈیژائننگ کرنا شریعت میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 62638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 110-110/Sd=3/1437-U مذکورہ عمارتوں کی ڈیزائننگ کاکام کرنا فی نفسہ جائز ہے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے؛ تاہم احتیاط اولی ہے۔ قال الحصکفي: وجاز تعمیر کنیسة۔ قال ابن عابدین: قولہ: (وجاز تعمیر کنیسة) قال في الخانیة: ولو آجر نفسہ لیعمل في الکنیسة، و یعمرہا لا بأس بہ؛ لأنہ لا معصیة في عین العمل۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۳۹۱، کتاب الحضر والاباحة، فصل في البیع، ط: دار الفکر، بیروت، احسن الفتاوی: ۷/۳۰۹، کتاب الاجارة، ط: ایچ ایم سعید، کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند