• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 150926

    عنوان: غیرمسلموں كی شادی كا كارڈ چھاپنا؟

    سوال: میں شادی کے کارڈ وغیرہ پرنٹ اور ڈیزائن کرتا ہوں، ہمارے یہاں غیر مسلم بھی آتے ہیں اور غیر مسلم کے کارڈ پر گنیش، اور دیگر دیوتاوں کی تصویر بھی ڈیزائن او پرنٹ کرنا پڑتی ہے ، اس لئے آپ حضرات کی رائے چاہتا ہوں کہ یہ کام کرنا چاہئے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 704-597/D=8/1438

    تصویربنانا یا چھاپنا ناجائز اور گناہ ہے۔ دیوی دیوتا کی تصویر یا مورتی بنانا اور بھی گناہ ہے، ایسے گناہ کے کام کی آمدنی بھی پاکیزہ نہیں ہوتی لہٰذا آپ کوشش کرکے جائز ڈیزائن اور پرنٹ کا کام ہی انجام دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند