• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 56084

    عنوان: کرسچین لوگ کا تہوار ہونے والا ہے، لوگ ہم لوگ کو اس دن دوکان سے کچھ مٹھائی لاکر کھلاتے ہیں کیا یہ کھانا ٹھیک ہے؟

    سوال: میں آفس میں کام کرتا ہوں ابھی کچھ دن کے بعد کرسچین لوگ کا تہوار ہونے والا ہے، لوگ ہم لوگ کو اس دن دوکان سے کچھ مٹھائی لاکر کھلاتے ہیں کیا یہ کھانا ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 56084

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1367-1084/D=12/1435-U مٹھائی کھلانا اگر کرسمس ڈے کی عظمت یا عیسائی مذہب کی عبادت کے طرز پر ہو تو اس کے کھانے سے احتراز کیا جائے، اوراگر یوں ہی خوشی کے طور پر ہو،خواہ تہوار کا دن ہو تو کھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند