• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 53671

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ فاریکس ٹریڈنگ (کرنسی کی تجارت) حلال ہے یا حرام کسی کتاب کا حوالہ دے دیں۔

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ فاریکس ٹریڈنگ (کرنسی کی تجارت) حلال ہے یا حرام کسی کتاب کا حوالہ دے دیں۔

    جواب نمبر: 53671

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1353-1089/B=9/1435-U مختلف ملکوں کی کرنسیوں کے تبادلہ کا کام کرنا سود سے بچتے ہوئے مباح ہے، شرعاً اس کی اجازت ہے، جنس کی تبدیلی کی صورت میں کمی زیادتی کے ساتھ بھی درست ہے، البتہ دونوں کرنسی ادھار نہ ہونا چاہیے، ایک ادھار ہواوردوسری نقد ہو تو کوئی مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند