• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154019

    عنوان: برسات کے موسم میں نکلنے والی چھتری کا حکم

    سوال: ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ برسات کے موسم میں عام طور پر زمین سے چھتری کی شکل میں کوء چیز نکلتی ہے اور بعض مقامات میں اسے ترکاری کی طرح استعمال کرتے ہیں اس کا استعمال حلال ہے یا حرام؟ جواب دیکر مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1319-1228/sn=12/1438

    یہ بھی از قبیل نباتات ہے، اسے ”مشروم“ بھی کہا جاتا ہے، اگر یہ قسم مضر صحت نہ ہو تو اس کا کھانا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند