• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 66093

    عنوان: اگر ہوٹل میں کھانا کھلانے والے (ویٹر) غیر مسلم ہوں تو کھانے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر ہوٹل میں کھانا کھلانے والے (ویٹر) غیر مسلم ہیں تو کیا اس صورت میں حلال کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 66093

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 731-770/Sd=9/1437 ہوٹل میں ویٹر کے غیر مسلم ہونے سے کھانے کی حلت میں کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر کھانا حلال اور پاک ہے، تو اُس کو کھانے میں مضائقہ نہیں خواہ ویٹر غیر مسلم ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند