متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 49133
جواب نمبر: 49133
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1718-1397/B=1/1435-U حدیث شریف میں آیا ہے ”الحَلاَلُ بَیِّنٌ، وَالحَرَامُ بَیِّنٌ، وَبَیْنَہُمَا مُشَبَّہَاتٌ“ یعنی جس چیز کا حلال ہونا مشاہدہ اور یقین کے ساتھ معلوم ہے اس کو اختیار کرنا استعمال میں لانا جائز ہے۔ اور جس کا مشاہدہ اور یقین کے ساتھ حرام ہونا معلوم ہے اس سے مسلمان کو بچنا ضروری ہے، اور جس چیز کے بارے میں شبہ ہو یعنی حرام وحلال ہونے کا کچھ پتہ نہیں تو ایسی چیز کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند