• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 67037

    عنوان: امتحان میں استاذ كا شاگرد كو نقل كرانا

    سوال: کیافرمانے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یہاں ایک مدرسہ ہے اس میں اساتذہ شاگردوں کو امتحان کے دوران نقل دیتا ہے اور او بعض من پسند شاگردوں کو پرچہ حل بھی کرواتاہے ۔ کیا یہ رویہ ٹھیک ہے ؟ اور پھر ایک طالب عالم کا انکے خلاف ایکشن لینے پر اسکو بے ادب کہتاہے ۔جواب مطلوب ہے شکریہ۔

    جواب نمبر: 67037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 966-966/M=10/1437 اگر یہ بات صحیح ہے کہ اساتذہ شاگردوں کو امتحان کے دوران نقل کراتے ہیں یا پرچہ حل کراتے ہیں تو یہ خیانت ہے جو صحیح نہیں، اساتذہ کو ا س سے بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند