• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39118

    عنوان: حلال اور حرام

    سوال: میرا بھی دبئی میں ڈرئیور ہے، اور وو یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا کسی دکان سے ٹرک کا سامان سستے دامو پر خریدنا کیا ہے ؟ جب کہ اس دکان والے کے بارے میں کوء یقینی معلومات نہیں ہے کہ اس نے سامان کہاں سے لایاہے ؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 39118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 886-366/L=7/1433 اگر کوئی دوسرا دوکاندار سستے داموں پر ٹرک کا سامان فروخت کرتا ہے تو اس سے سامان خریدنے میں مضائقہ نہیں، البتہ اگر اس دوکاندار کے بارے میں یقینی طور پر یا غلبہٴ ظن کی بنا پر یہ معلوم ہوجائے کہ وہ سامان مثلاً چوری یا غصب وغیرہ کا فروخت کرتا ہے تو ایسی صورت میں اس سے سامان خریدنے سے احتراز کرنا ہوگا، محض شبہ کی بنا پر یہ حکم نہیں ہے، واضح رہے کہ اگر ٹرک ڈرائیور سستے داموں پر سامان خریدکر اپنے مالک سے مکمل پیسے وصول کرتا ہے تو اس کے لیے ایسا کرنا جائز نہ ہوگا، اور نہ ہی وہ رقم اس کے حق میں حلال ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند