• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 46418

    عنوان: سوال یہ ہے کہ لڑکی کے لیے کسی لڑکی کی تصویر دیکھنا جائز ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ لڑکی کے لیے کسی لڑکی کی تصویر دیکھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 46418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1138-1083/N=10/1434 قصد وارادہ کے ساتھ لڑکی کے لیے بھی کسی لڑکی کی تصویر دیکھنا جائز نہیں، جواہر الفقہ (۷: ۲۶۴، ۲۶۵ مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم کراچی) میں ہے: جن تصاویر کا بنانا اور گھر میں رکھنا ناجائز ہے ان کا ارادہ اور قصد کے ساتھ دیکھنا بھی ناجائز ہے․․․، وہذا کلہ مصرح فی مذہب المالکیة وموٴید بقواعد بذہبنا ونصہ عن المالکیة ما ذکرہ العلامة الدردیر فی شرحہ علی مختصر الخلیل حیث قال: یحرم تصویر حیوان عاقل أو غیرہ إذا کان کامل الأعضاء إذا کان یدوم․․․ ، ویحرم المنظر إلیہ إذ النظر إلی المحرم حرام (از بلوغ القصد والمرام ص۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند