• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167363

    عنوان: سود كے ساتھ ایڈوانس تنخواہ لینا؟

    سوال: میں سرکاری ملازم ہوں اوربینک سے بیس تنخواہ ایڈوانس میں لون کے طورپر لینا چاہتاہوں جس پر انٹریسٹ بھی لگے گا، اگر مجبوری ہوتو لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 167363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 353-309/D=05/1440

    تنخواہ تو آپ کو اپنے محکمہ سے ملتی ہوگی خواہ وہ محکمہ بینک کے ذریعہ ادا کرتا ہو لیکن بینک کے ذمہ آپ کی تنخواہ لازم نہیں ہے جسے آپ پیشگی لینا چاہ رہے ہیں پس حاصل سوال کا یہ ہوا کہ بیس تنخواہ کے بقدر رقم آپ بینک سے بطور قرض لینا چاہ رہے ہیں جس پر سود بھی ادا کرنا ہوگا۔ پس حکم یہ ہے کہ سود ادا کرکے قرض لینا جائز نہیں کیونکہ جس طرح سود کا لینا ناجائز اور گناہ ہے اسی طرح سود کا ادا کرنا بھی گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند