• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 3086

    عنوان:

    واضح فرمادیں کہ خرید اور فروخت ہر قسم منشیات کی جیسے افیون ہیروئن چرس مرفین اور کریستال حلال ہے یا حرام؟

    سوال:

    واضح فرمادیں کہ خرید اور فروخت ہر قسم منشیات کی جیسے افیون ہیروئن چرس مرفین اور کریستال حلال ہے یا حرام؟

    جواب نمبر: 3086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1688/ ب= 1484/ ب

     

    جو چیزیں مسکر یعنی نشہ لانے والی ہیں، ان میں اشربہ اربعہ کی خرید و فروخت حرام اور وہ چیزیں جو نشہ آور ہیں اشربہٴ اربعہ کے علاوہ ہیں اس کی خرید و فروخت مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند