• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 63173

    عنوان: دماغی کمزوریاں

    سوال: میری عمر ۳۵ سال ہے ۔ مجھے دماغی کمزوریاں ہے ۔ میں نے انجینئرنگ نقل کرکے پاس کیا ہے ۔قوت حافظہ، ذہنی صلاحیت، کام کا بوجھ لیکر اسے پورا کرنا، حکمت، کام میں / ضرورت کی چیزوں میں توجہ دے نا، بصیرت ، دور اندیشی، حاضر دماغی، صحیح موقع اور وقت پر صحیح عمل کرنا ۔ یکسوی سے کام نہیں کرنا، وقت ضائع کرنا، اپنے نفس اور دسرون کے نفس کو نہیں پہچاننا اور دیگر ذہنی صلاحیتوں کا فقدان ہے ۔ اکثر انٹرویُُ میں فیل ہوتا ہوں تیاری نہیں کرنے سے ۔ سوال کا جواب دیتے وقت الجھن میں پڑجانا، اپنے آپ میں اعتماد کی کمی ہے ۔ نئی چیزوں کو جلدی نہیں سیکھنا وغیرہ۔ براہ کرم، میری رہنمائی کیجئے ۔

    جواب نمبر: 63173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 308-308/M=3/1437-U اس بارے میں کیا راہنمائی مطلوب ہے اس کو واضح کرنا چاہیے تھا، آپ ہرفرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ پیشانی پر رکھ کر گیارہ مرتبہ ”یا قویُّ“ پڑھا کیجیے نیز کسی اچھے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے مشورے سے مقوی دماغ دوا یا معجون وغیرہ استعمال کیا کیجیے اور مقوی غذائیں استعمال کیجیے اور ہرایسی چیز سے پرہیز کیجیے جس سے ذہنی توازن کمزور ہوتا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند